I’m ZAREEN

AN URDU writer, NOVELIST & POET

زرین قمر ایک مصنفہ، شاعرہ اور گلوکارہ کی حیثیت سے

زرین قمر اردو ادب کی ایک مشہور فری لانس رائٹر اور شاعر ہ ہیں۔ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بچپن ہی سے وہ پڑھنے اور کہانیاں لکھنے کی شوقین تھیں۔ ۹۶۹۱ء میں ان کی پہلی کہانیاں موتی کی تلاش اور روشنی کی رہبر ہمدرد نونہال کراچی میں شائع کی گئی۔ اس وقت وہ میٹرک کی طالبِ علم تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے اردو ڈائجسٹ لاہور، حکایت لاہور، آنگن لاہور، سسپنس ڈائجسٹ کراچی، مسرت کراچی، ایکشن کراچی، نیا رخ کراچی اور آنچل ڈائجسٹ کے لئے لکھا۔ اس لکھنے کے جذبے کے ساتھ سا تھ انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ ۶۷۹۱ء میں کراچی یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے کرن ڈائجسٹ کراچی میں اور پھر آنچل ڈائجسٹ کراچی میں ایک نائب ایڈیٹر کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کا آغاز کیا۔ آپ نے روز نامہ امن کراچی میں بچّوں کے صفحے کی انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ مختلف اخبارات کے لئے اہم اور تحقیقاتی رپورٹس اور مضامین لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈائجسٹ مصنف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اب تک ان کی تحریروں کے تقریبا چار ہزار صفحات مختلف اخبارات اور ڈائجسٹس میں شائع کئے جا چکے ہیں۔ آپ مضامیں کی تمام اقسام پر مکمل عبور رکھتی ہیں۔ حال ہی میں آپ نے غذہ اور کشمیر کے بہت حساس اور متانازعہ موضوع پر دل چھولینے والے کہانیاں اور ناولز لکھی ہیں۔ آج کل یہ ناولز اور کہانیاں مقامی رسائل اور ڈائجسٹ کے قارئین کے درمیان بہت مشہور ہورہی ہیں۔ ایک عظیم مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ، وہ ایک بہت اچھی شاعرہ، گلوکارہ، آرٹسٹ اور استاد بھی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک نیم سرکاری اسکول کی وائس پرنسپل کے طور پر ۸۱ سال تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئی ہیں۔ وہ کام کے دوران بہترین کارکردگی کے لئے ان گنت سرٹیفکیٹ اور انعامات حاصل کر چکی ہیں۔ آپ کی تحریروں میں اسلام کے لئے جذبہ، حبّ اوطنی اور اخلاقی تعلیمات کی ایک نمایاں جھلک نظر آتی ہے۔ آپ نے شوقیہ گلوکارہ کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان کے بہت مشہور پروگرام بزمِ طلبہ میں بھی حصّہ لیا۔ آپ نے ریڈیو پاکستان پہ بہت سارے پروگراموں کی میزبانی کی اور تقریبا ۰۲ سال تک ایک گلوکارہ کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے آپ کے کام کو نہایت پسند کیااور بے انتہا سراہا۔ آپ نے ریڈیو پاکستان پرکئی لائیوموسیقی شوز کئے۔ آپ ایک بہت اچھی نعت خواں بھی ہیں۔ آپ نے اپنے طالبِ علمی کے زمانے میں گانوں کے مقابلوں میں ان گنت انعامات حاصل کئے ہیں۔

Let’s Start a Conversation